ْریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان نے ماری پور فیکٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا

پیر 11 جون 2018 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان میں ڈیٹول، مورٹین، ہارپک اور ویٹ بنانے والے ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان نے ملک میں بجلی کی پیدا وار کو مد نظر رکھتے ہوئے ماڑی پور کراچی میں قائم اپنی فیکٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ بہترکاروباری حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان توانائی کے موثر پیداوار کے عمل کو قابل عمل بنانے کے لیے پروڈکشن پروسیس پر 24ملین روپے کی سرمایہ کاری کررہاہے تاکہ سائٹ پر قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری سے فضلے کی سطح کو کم سے کم کیاجاسکے، کمپنی کا فیکٹری کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا مقصد مستقبل میں اپنے برانڈکے پیدواری اخراجات کو کم کرناہے۔

اعلان کردہ سرمایہ کاری کا بڑا حصہ توانائی کے 50فیصد بوجھ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، جس کا آغاز جو ن 2018سے کردیا جائے گا، جس کا مقصد شمسی توانائی کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنا ہے، جس سے کاربن کی پیدوار اور ((350,000کلوگرام گرین ہاوس گیس کے اخراجات میں کمی ہوگی واقع ہوگی، جو کہ سالانہ 15ہزار درخت لگانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ماڑی پور فیکٹری میں اس اضافی سہولت سے فضلے کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوگی جوکہ ایسی مصنوعات کی خریدار سے ممکن ہے جن سے ری سائیکل مواد بنائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد اشرف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور اسے پائیدار بنانے میں ریکٹ اینڈ بینکیز رپاکستان اپنا کردار ادا کرنے کا عزم رکھتا ہے، اور یہی ہمار نعرہ ہے کہ صاف پاکستان ہی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے، جو کہ "ہوگا صاف پاکستان"ہماری مہم کا حصہ ہے،انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس مقصد صحت مند زندگی اور خوشحال گھرکو یقینی بنانے کے اس عمل کو جاری رکھیں گے۔ جس کے معاشرے سمیت ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :