نیشنل بینک انسانیت کی خد مت کرتا رہے گا، اویس اسد خان

پیر 11 جون 2018 17:25

نیشنل بینک انسانیت کی خد مت کرتا رہے گا، اویس اسد خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے ونگ ہیڈ اویس ااسد خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک اپنے صدر سعیداحمدکی سر پرستی میں انسانیت کی خدمت کر تا رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں گلشن اقبال لیموں گوٹھ میں ہزاروں مستحقین میں رمضان گفٹ تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر محمدجاوید، انورفاروقی ، سید ابوزر امرائو ،عظمت اللہ خان ، سمیر سلیم اور دیگر موجود تھے۔

اویس اسد خان نے کہاکہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمدجوکہ انتہائی درددل رکھنے والے انسان ہیں انکی ہد ایت اور سرپر ستی میں سی ایس آرڈویژن یہ کام کررہا ہے تاکہ ملک کے ان افراد کو جن کے گھروں میں مشکلات میں ان کو رمضان میں غذائی اجناس کے سلسلے میں مشکلات نہ ہوسکیں اور سی ایس آرڈویژن جو کہ سال بھر تعلیم ، صحت ، کھیل اور ثقافت کے شعبوں میں اپنی خدمات ملک کے عوام کو دے رہاہے وہ رمضان کے اس مبارک ماہ میں یہ کا م کرسکے انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک میں اس منصب پر ہوں میر ی بھرپور کوشش ہوگی کہ دکھی انسانیت کی ہر سطح پر خدمت کرسکوں انہوں نے اس موقع پر کر اچی کی انتظامیہ خصوصا ً محکمہ پولیس کو زبردست خراج تحسین ادا کیا کہ انہوں نے علاقے میں انتہائی پر امن ماحول میں اس مشکل کا م کو آسان کر کے بغیر کسی بدامنی کے یہ تقسیم کر ائی اور مستحقین میں اطمینان کے ساتھ رمضان گفٹ ان کے گھروں تک پہنچا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اویس اسد خان نے تقریب کے شرکا سے اپیل کی کے رمضان کے آخری عشرے میں اپنی عبادات میں پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن برقرار رکھنے کے لئے دعا کریں۔