آرمی چیف سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی ،علاقائی امن واستحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پیر 11 جون 2018 17:28

آرمی چیف سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی ،علاقائی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امن واستحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آذر بائیجان کے سفیر نے چیف آف آرمی سٹال جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آذربائیجان کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں اپنے ملک کے کردار ادا کرنے کی خواہشات کا اظہار کی۔