Live Updates

زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج، عمران خان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

پیر 11 جون 2018 17:28

زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج، عمران خان کے ہمراہ عمرے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو زلفی بخاری نے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانا ہونا تھا لیکن ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیاجس کے بعد کافی تگ ودو کے بعد وہ اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے میں کامیاب ہوگئے اور عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد امیگریشن حکام کو احکامات جاری کئے جس کے بعد انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد وہ 4 بج کر 12 منٹ پر عمران خان ان کی اہلیہ اور عون چودھری کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات