متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 2 روزہ اجلاس 12اور13 جون کو اسلام آباد میں ہوگا ،ْلیاقت بلوچ

پیر 11 جون 2018 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سیکرٹری جنرل متحدہ مجلس عمل پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 2 روزہ اجلاس 12-13 جون کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ ضلعی بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں چاروں صوبائی پارلیمانی بورڈز نے مکمل کرلیا ہے اور اب صوبائی پارلیمانی بورڈز کی سفارشات کی روشنی میں مرکزی پارلیمانی بورڈ 12-13 جون کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے حتمی امیدواران کا باضابطہ اعلان عید سے پہلے کردیا جائے گا۔