اے سی ایل سی پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 2کارندے گرفتار ،12موٹرسائیکلیں برآمد

پیر 11 جون 2018 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) اے سی ایل سی پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے 2اہم کارندوں کو گرفتار کرکے 12سے زائد موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب کارروائی کرکے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے کارندوں عبداللہ اسلم پاریکھ ولد محمد اسلم پاریکھ اور عبداللہ ولد غریب اللہ خان کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم عبداللہ اسلم پاریکھ اس سے قبل 2016میں بھی پکڑا گیا تھا ۔دونوں ملزمان بدنام زمانہ کارلفٹر کامران لنگڑا کے قریبی ساتھی ہیں جس کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے ۔ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے حب بلوچستان میں غلام رسول کو فروخت کردیتے تھے ۔125ہونڈا موٹرسائیکل کو ملزمان چوری کرکے 35سے 40ہزار ،ہونڈا 70کو 20ہزار اور چائنا کی موٹرسائیکیں 15ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :