پنجاب کی نگراں کابینہ میں انجم نثار کی شمولیت پر یو بی جی کے رہنمائوں کی مبارکباد

امید ہے کہ وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد انجم نثار بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے،افتخار علی ملک،ایس ایم منیر

پیر 11 جون 2018 17:33

پنجاب کی نگراں کابینہ میں انجم نثار کی شمولیت پر یو بی جی کے رہنمائوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر انجم نثار کی نگراںپنجاب کابینہ میں بطور وزیر شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک،سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل،سندھ ریجن کے چیئرمین خالدتواب اور نوراحمدخان نے اپنے ایک بیان میں تاجررہنما انجم نثار کو نگراں حکومت پنجاب میں بطور وزیرشامل کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد انجم نثار بزنس کمیونٹی کی خدمت کرینگے۔

یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پنجاب کی نگراں کابینہ میں تجربہ کارافرادشامل کئے گئے ہیں اور بزنس کمیونٹی کو بھی نمائندگی دی گئی ہے جس کیلئے ہم گورنرپنجاب اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔