صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں ہنگامہ آرائی ، الیکشن کمشنر کے گیٹ کا شیشہ ٹوٹ گیا

پیر جون 17:33

صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں ہنگامہ آرائی ، الیکشن کمشنر کے گیٹ کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمیشن سندھ میں ہنگامہ آرائی سے الیکشن کمشنر کے گیٹ کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو صوبائی الیکشن کمیشن سندھ آفس میں ہنگامہ آرائی ہوئی، صوبائی الیکشن کمشنر کے گیٹ کا شیشہ توڑ دیا گیا، تحریک انصاف کے کارکن نے گیٹ پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی الیکشن کمشنر کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی، الیکشن کمیشن کے دفتر میں شیشہ ٹوٹنے کے بعد پولیس افسران پہنچ گئے، لیڈی پولیس نے پی ٹی آئی کی کارکن کو حراست میں لے لیا، خاتون کارکن کو صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خٹک کے حکم پر حراست میں لیا گیا۔