Live Updates

تحریک انصاف کا نواز شریف کا مقدمہ سرکاری وکیل کی وساطت سے آگے بڑھانے کا مطالبہ

نہ ڈیل ہونی چاہیے نہ ڈھیل،خواجہ حارث کو پتا ہے کہ ان کے موکل لٹک گئے ہیں، جتنے یہ ہاتھ پائوں مار رہے ہیں اتنا ہی دلدل میں پھنس رہے ہیں، پی ٹی آئی ( کل ) لوڈشیڈنگ کے خلا ف ٹوکن احتجاج کر ے گی ،شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں، یہ بجلی تھی یا بریانی تھی جسے آپ شاپر میںساتھ لے گئے ہیں، ہم نگران وزیراعظم کی پاور سیکٹر پر بریفنگ کا انتظار کر رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) نے اپنی مدت پوری کرنے کے تین چار دن پہلے 18سے 20تعیناتیاں کیں،بیورو کریسی میں فوری طور پر تبدیلیاں لائی جائیں،انتخابات کے لئے 178میں سے 104 پارٹی ٹکٹ تحریک انصاف کے پرانے لوگوں کو ملے،22(ن)لیگ جبکہ 18پیپلز پارٹی سے آنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ، کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات چل رہے ہیں،افتخار چوہدری کو (ن)لیگ نے 2013میں استعمال کیا، اگر وہ دوبارہ استعمال ہونا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی مرضی پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 11 جون 2018 17:33

تحریک انصاف کا  نواز شریف کا مقدمہ سرکاری وکیل کی وساطت سے آگے بڑھانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نواز شریف کا مقدمہ سرکاری وکیل کی وساطت سے آگے بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ نہ ڈیل ہونی چاہیے نہ ڈھیل،خواجہ حارث کو پتا ہے کہ ان کے موکل لٹک گئے ہیں اس لئے مقدمہ لٹکا رہے ہیں، جتنے یہ ہاتھ پائوں مار رہے ہیں اتنا ہی دلدل میں پھنس رہے ہیں،تحریک انصاف ( آج ) لوڈشیڈنگ کے خلا ف ٹوکن احتجاج کر ے گی ،شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں، یہ بجلی تھی یا بریانی تھی جسے آپ شاپر میںساتھ لے گئے ہیں، ہم نگران وزیراعظم کی پاور سیکٹر پر بریفنگ کا انتظار کر رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے کے تین چار دن پہلے 18سے 20تعیناتیاں کیں،بیورو کریسی میں فوری طور پر تبدیلیاں لائی جائیں،انتخابات کے لئے 178میں سے 104 پارٹی ٹکٹ تحریک انصاف کے پرانے لوگوں کو ملے،22(ن)لیگ جبکہ 18پیپلز پارٹی سے آنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ، کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات چل رہے ہیں،افتخار چوہدری کو (ن)لیگ نے 2013میں استعمال کیا، اگر وہ دوبارہ استعمال ہونا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی مرضی۔

(جاری ہے)

پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے ٹرائل کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ماہ کا وقت دبائو کے مترادف ہے، 134دن یہ کیس عدالت میں چلا ، تحریک انصاف نے ایک سال پانامہ کیس کے حوالے سے جدوجہد کی،134دن کی سماعت کے بعد یہ کیس آیا اور اب 9ماہ سے زائد کا وقت ہو گیا جونہی کیس آگے جانے لگتا ہے کوئی نہ کوئی درخواست آ جاتی ہے،سوال یہ ہے کہ آپ کے پاس جائیدادیں خریدنے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا، فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث کو پتا ہے کہ ان کے کلائنٹ لٹک گئے ہیں اس لئے مقدمہ لٹکا رہے ہیں، جتنے یہ ہاتھ پائوں مار رہے ہیں اتنا ہی دلدل میں پھنس رہے ہیں، یہ مقدمہ ختم ہی نہیں ہورہا، تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ نہ ڈیل ہونی چاہیے نہ ڈھیل ہونی چاہیے اگرخواجہ حارث باقی مقدمہ مکمل نہیں کرتے تو ضابطہ فوجداری کے تحت ان کو وکیل مہیا کیا جائے اور یہ مقدمہ سرکاری وکیل کی وساطت سے آگے بڑھایا جانا چاہیے،۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہماری مدت ختم ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں، یہ بجلی تھی یا بریانی تھی جسے آپ شاپر میںساتھ لے گئے ہیں،،عمران خان نے نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ بتایا جائے کہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہی ہم نگران وزیراعظم کی پاور سیکٹر پر بریفنگ کا انتظار کر رہے ہیں، قوم کو بتانا چاہیے کہ اس وقت توانائی کے کیا معاملات ہیں،(آج)3بجے عمران خان نے تمام ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ ہر ضلع کے پریس کلب کے دفتر کے باہر لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے کے تین چار دن پہلے 18سے 20تعیناتیاں کیں، ہم بھی انتظار کر رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے ایکشن لے گا، تمام بیورو کریسی میں پولیٹیکل تعیناتیاں کی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کو بیورو کریسی کے معاملے پر بات چیت کرنی چاہیے، جب اس طرح کے معاملات ہو رہے ہیں تو صاف اور شفاف الیکشن کیسے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد کا ہی تسلسل ہونا ہے تو شفاف الیکشن کیسے ہوں گے، بیورو کریسی میں فوری طور پر تبدیلیاں لائی جائیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 90فیصدٹکٹوں پر کوئی مسئلہ نہیں، مضبوط امیدوار اتارے گئے ہیں جس سے مخالفین کے پسینے چھوٹ گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) ابھی تک اپنے امیدوار نامزد نہیں کر سکی، تحریک انصاف کا مقابلہ (ن) لیگ کے بجائے آزاد امیدواروں سے زیادہ ہو گا، تحریک انصاف کے پاس 4500کے قریب درخواستیں آئیں،غلطی عمران خان سے بھی ہو سکتی ہے لیکن بہت محنت سے ٹکٹ دیئے گئے ہیں، ہم نے آن لائن درخواستیں موصول کیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس حوالے سے انصاف ڈاٹ پی کے پر ریویو فائل کیا جا سکتا ہے، جن لوگوں کا ٹکٹ نہیں ملا وہ نئے پاکستان کا حصہ ہوں گے،178میں سے 104ٹکٹ تحریک انصاف کے پرانے لوگوں کو ملے،22(ن)لیگ جبکہ 18پیپلز پارٹی سے آنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان عمرے کیلئے گئے ہوئے ہیں زلفی بخاری برٹش نیشنل ہیں ان کا پاکستان میں کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں، پانامہ میں زلفی بخاری کا نام آیا، نیب نے تحقیقات شروع کیں تو انہوں نے ایک جنرل لسٹ جاری کی، زلفی بخاری کا نام اسی ضمن میں ای سی ایل میں آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے افتخار چوہدری کہ عقل کریں گے،(ن)لیگ نے 2013میں انہیں استعمال کیا، اگر وہ دوبارہ استعمال ہونا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی مرضی، کھیل کا ڈبہ بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عیدالفطر کے بعد انتخابی مہم کے لئے ہر ضلع میں جائیں گے، (ن) لیگ والوں کے ابھی سے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں، جہانگیر ترین کے کوئی اختلافات نہیں ہیں ،پارلیمانی بورڈ کے، تمام اراکین ٹکٹوں کے حوالے سے مطمئن ہیں،جن دو فیصد ٹکٹوں میں اختلاف تھا ان کے سروے آئیں گے جس کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے معاملات چل رہے ہیں، عمران خان پانچ حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات