خواجہ آصف کی طرح سید پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ڈاکٹر محمد امجد

عدالت عظمی میں درخواست دائر کریں گے کہ انتخابات کے انعقاد تک سید پرویز مشرف پر قائم تمام مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے،ان کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے، ان کوانتخابی مہم آزادانہ طور پرچلانے کی اجازت دی جائے،سیکرٹری جنرل آ ل پاکستان مسلم لیگ

پیر 11 جون 2018 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجدنے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کی طرح سید پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی میں درخواست دائر کریں گے کہ انتخابات کے انعقاد تک سید پرویز مشرف پر قائم تمام مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔

ان کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے اور ان کوانتخابی مہم آزادانہ طور پرچلانے کی اجازت دی جائے۔پیر کوآ ل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجدنیسپریم کورٹ کی طرف سے سید پرویز مشرف نااہلی کیس کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ سید پرویز مشرف اپنے خلاف قائم تمام مقدمات کا سامنا کرنے اور پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لئے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم عدالت عظمی میں درخواست دائر کریں گے کہ انتخابات کے انعقاد تک سید پرویز مشرف پر قائم تمام مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔سید پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے اور ان کوانتخابی مہم آزادانہ طور پرچلانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کی طرح سید پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ہماری درخواست پر عمل درآمد کی صورت میں سید پرویز مشرف پاکستان واپس آ کر عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنے خلاف قائم تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔