Live Updates

"روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی ہے" کے خالق شاہ زمان اور جواد کوہلو پی ٹی آئی سے ناراض

پی ٹی آئی نغمے کے خالق تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض ہوگئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 جون 2018 17:29

"روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی ہے" کے خالق شاہ زمان اور جواد کوہلو پی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جون 2018ء) "روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی ہے" کے خالق شاہ زمان اور جواد کوہلو پی ٹی آئی سے ناراض ہو گئے۔ پی ٹی آئی نغمے کے خالق تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض ہوگئے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف میں اس وقت ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بہت اختلافات چل رہے ہیں۔اسی متعلق پی ٹی آئی کے مشہور نغمے "روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی ہے" کے خالق جواد کوہلو کا کہنا ہے کہ کہ ہمارا گانا بہت مقبول ہوا ہے۔

اور اللہ نے اس گانے کو بہت عزت دی ہے۔اور ہم چاہتے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تبدیلی کا پیغام پورے پاکستان میں جائے ۔اسی لیے ہم نے یہ نغمہ بنایا تھا۔ہمارا تعلق حلقہ این اے 74 سے ہے۔جو کہ تحصیل پسرور بنتی ہے اور چوہدری اکبر کوہلو میرے والد کا نام ہے۔

(جاری ہے)

جو ضلع سیالکوٹ سے وائس چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔میرے والد آذاد حیثیت سے بھی اس حلقے سے 40 ہزار سے زائد ووٹ لیتے رہے ہیں۔

اس حلقہ میں ہمارا ایک ووٹ بنک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے تمام دھرنوں میں اییک ٹیپ چلائی تھی جس میں میاں شہباز شریف نے جسٹس قیوم کوکال کی اور وہ چوہدری سرور نامی شخص کی سفارش کرر ہے تھے۔اور پی ٹی آئی نے چوہدری سرور کے بیٹے کو ہی اب ٹکٹ دے دیا ہے۔جب کہ ہم نے ہی ان کو آرٹیل 62اور 63کے تحت نا اہل کروایاتھا۔جب کہ پی ٹی آئی کارکن شاہ زمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جس کے خلاف اپنے دھرنوں میں ٹیپ چلاتی رہی ہے اب اسی کے بیٹے کو ہی ٹکٹ دے رہی ہے اور پی ٹی آئی اپنے اصل کارکنان کو نظر انداز کر رہی ہے،جو کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی اس بار ٹکٹوں کی تقسیم میں اپنے نظریاتی کارکنان سے زیادہ منتخب امیدواروں کو اہمیت دے رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات