Live Updates

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے پارٹی ٹکٹ تقسیم میں اپنے موقف سے یوٹرن لے لیا، پیپلز پارٹی کی نیت صاف ہے، جے ڈی اے والوں سے پوچھیں ان کے پیچھے کون ہے، سب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، امید ہے وقت پر ہی ہوں گے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 18:02

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے پارٹی ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے پارٹی ٹکٹ تقسیم میں اپنے موقف سے یوٹرن لے لیا، پیپلز پارٹی کی نیت صاف ہے، جے ڈی اے والوں سے پوچھیں ان کے پیچھے کون ہے، سب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، امید ہے وقت پر ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کیس کا فیصلہ عدالت کرے گی میں بھی دیگر کی طرح انتظار میں ہوں، ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں معاشی انصاف ہو، الیکشن میں سرپرائز ملے گا، پیپلز پارٹی پہلے سے بہتر نتائج دے گی، میں کارکن اور امیدوار سب مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں، سب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، امید ہے وقت پر ہی ہوں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے، عمران خان نے پارٹی ٹکٹ تقسیم میں اپنے موقف سے یوٹرن لے لیا، پیپلز پارٹی کی نیت صاف ہے، جے ڈی اے والوں سے پوچھیں ان کے پیچھے کون ہے، چوہدری نثار کے پاس کچھ ہے تو انہیں کہنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات