ٹریڈرز ونگ کے سینئر نائب صدرمیاں عثمان نے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

قیادت نے جس بھی نشست پرموقع دیا اس سے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر ادیں گے ‘ میڈیا نمائندوں سے گفتگو

پیر جون 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما و ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدرمیاں عثمان نے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔میاں عثمان چار حلقوں پی پی 148،153،158اور168سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کیلئے اپنے سپورٹرز کی کثیر تعداد کے ہمراہ پہنچے اور اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے حق میں بھرپور نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور انشا اللہ قیادت نے جس بھی نشست پر موقع دیا اس سے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر ادیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ بطور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اپنے قائد محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور اگر آئندہ بھی موقع ملا تو کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی ترقی کی ضامن جماعت ہے اور آئندہ عام انتخابات میں عوام ایک مرتبہ پھر اپنا وزن اس کے پلڑے میں ڈالیں گے۔