اسسٹنٹ کمشنر واڑی مسعود جان نے واڑی بازار میں واقع آئس کریم فیکڑی کا معائینہ کیا جسے غیر تسلی بخش قراردیدیا

پیر جون 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنردیر بالامحمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی مسعود جان نے واڑی بازار میں واقع آئس کریم فیکڑی کا معائینہ کیا جسے غیر تسلی بخش پایا گیا ۔ فیکڑی کے مالک کو جرمانہ کیا گیا اور ان کو سختی سے ہدایت کی کہ آئیندہ کیلئے صفائی اور معیار کا خصوصی انتظام کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کیجائے گی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ڈسٹرک ایڈ مینسٹر یشن دیر بالا کی تعاون سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریب ، محتاج اور مسافروں کیلئے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈی سی کی ہدایت پر AAC دیر عمر خان نے بھی سبزی منڈی دیر بازار کادورہ کیا جہاں پر تمام اشیائے خوردنوش کی قیمتیں اور کوالٹی چیک کی اور تجاویز کنندگان کو جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ خواگو اوبہ یوسی چکیاتن کا دورہ کیا جہاں پر زیر تعمیر غیر قانونی کام کو بند کردیا اور تمام تجاوزات ہٹا دیے گئے قابضین سے سٹیٹ آراضی واگزار کرائی گئی ۔