ڈپٹی کمشنرکوہاٹ نے بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت 5کروڑروپے لاگت کے مزید 2منصوبوں کا افتتاح کر دیا

پیر 11 جون 2018 18:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت 5کروڑروپے لاگت کے مزید 2منصوبوں کا افتتاح کردیاجن میں پرانے بس سٹینڈ کی بحالی وخوبصورتی (3کروڑروپی)اور مرغی منڈی،میاں خیل بازار،ریلوے سٹیشن اور پشاور چوک روڈز کی تعمیر(2کروڑ روپی) شامل ہیں۔

اس کے ساتھ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت مکمل کردہ منصوبوں کی تعداد 7ہو گئی جبکہ باقی 23منصوبوں کو رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔واضح رہے کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اپ لفٹ اینڈ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت دوسرے مرحلے میں 30مختلف منصوبوں پر 80کروڑروپے کی لاگت سے تیز ی سے کام جاری ہے اور ان میں سے 4منصوبوں کاافتتاح پہلے ہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش اور ایک منصوبے کا ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خودکرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ نجیب اللہ،تاجر برادری اور عام لوگوں کے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی ایم اے کے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداربھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرخالد الیاس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمیں اس پراجیکٹ کے ہر منصوبے کی کڑی نگرانی کررہی ہیں اور وقتاً فوقتاًاچانک دورے کرکے انہیں باقاعدہ طورپر رپورٹ کرتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں پر واضح کیا گیا ہے کہ کام کی مدت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور خراب کارکردگی پر سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :