Live Updates

عام انتخابات میں ایک منٹ بھی تاخیرنہیں ہو نی چاہیے‘یاسمین راشد

کر پٹ حکومت سے قوم کو چھٹکارہ مل چکااب عوامی عدالت کا فیصلہ 25جولائی کو عمران خان کے حق میں آئیگا

پیر 11 جون 2018 18:13

عام انتخابات میں ایک منٹ بھی تاخیرنہیں ہو نی چاہیے‘یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ایک منٹ بھی تاخیرنہیں ہو نی چاہیے،کر پٹ حکومت سے قوم کو چھٹکارہ مل چکااب عوامی عدالت کا فیصلہ 25جولائی کو عمران خان کے حق میں آئیگا ‘آئین وقانون کی حکمرانی اور کر پشن کے خاتمے میں سپر یم کورٹ آف پاکستان کا تاریخی کردار ہے ‘لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالی (ن) لیگی حکومت قوم کے سامنے آج بے نقاب ہو چکی ہے ‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر یں گی ۔

وہ اپنے انتخابی حلقے این اے 125 میں افطار ڈنر سے خطا ب کر رہی تھی ، انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر یں ہم سب نے ملکر عمران خان کا وزیر اعظم بننا ہے اور ملک کو کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پانچ سالہ حکومت ملک اورقوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں رہی ہے اورکر پٹ حکومت کے خاتمے پر پاکستانی قوم خوش ہیں او ر اب پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کوووٹ دیں کیونکہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی معنوں میں ملک تبد یلی لیکر آئیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملکی دولت لوٹنے والوں سے نہ صرف پائی پائی وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائیں گی بلکہ کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں کو آئین وقانون کے مطابق ہمیشہ کیلئے نشانہ عبر ت بنائیں گی تاکہ آئندہ کسی کو کر پشن اور لوٹ مار کر نے کی جرات نہ ہوسکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات