مردان میں اشیائے خوردو نوش اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانوں کامعائنہ،کئی فروٹس شاپس مالکان کو فروٹس مہنگے فروخت کرنے پر جرمانہ

پیر جون 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے افطاری سے پہلے چارسدہ چوک ، بجلی گھر ،،پاکستان چوک اور اڈہ روڈ مردان میں اشیائے خوردو نوش اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانوں کو چیک کیا اور کئی فروٹس شاپس مالکان کو فروٹس مہنگے فروخت کرنے پر جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ رمضا ن المبارک کے بابرکت مہینے کا لحاظ رکھ کر اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کریں اور ناجائز منافع خوری سے بچیں ۔

انہوں نے تنبیہ کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرکے جیل بھیج دیا جائیگا۔دریں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر نے نوشہرہ روڈ پر بڑے شاپنگ مالز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں بھی اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کئے ۔