Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر مردان کی چارسدہ چوک ، بجلی گھر ،پاکستان چوک اور اڈہ روڈ مردان میں اشیائے خوردو نوش اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانوں کی چیکنگ

پیر 11 جون 2018 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے افطاری سے پہلے چارسدہ چوک ، بجلی گھر ،پاکستان چوک اور اڈہ روڈ مردان میں اشیائے خوردو نوش اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانوں کو چیک کیا اور کئی فروٹس شاپس مالکان کو فروٹ مہنگے فروخت کرنے پر جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ رمضا ن المبارک کے بابرکت مہینے کا لحاظ رکھ کر اشیاء کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کریں اور ناجائز منافع خوری سے بچیں ۔ انہوں نے تنبہہ کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرکے جیل بھیج دیا جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات