کرسچن پیپلزموومنٹ انتخابات میں قوم کو بڑاسرپرائزدیگی‘ شاہدبھٹی ایڈووکیٹ

سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ونگ صرف پارٹی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں ‘ہم قوم کیلئے کام کرینگے ‘ثمینہ نواب‘غزالہ شفیق

پیر 11 جون 2018 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) کرسچن پیپلزموومنٹ کے جنرل سیکریٹری شاہد سعید بھٹی ایڈووکیٹ نے سندھ اسمبلی حلقہ 104سابقہ پی ایس 114،ثمینہ نواب ا ین اے 252،سہیل لطیف حلقہ پی ایس 122،غزالہ شفیق پی ایس 96،نومی بشیراین اے 244،مدثرطارق نے پی ایس 119سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہد سعید بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ایس 104مسیحی اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں تمام قومتیوں کے لوگ آباد ہیں جو یہاںسے الیکشن جیت کرہمیشہ غائب ہوجانے اور لوگوں کو مصائب کے ڈھیر پر چھوڑجانے والوں سے تنگ آچکے ہیں اس لئے مسیحیوں کے علاوہ دیگر قومیتیں بھی سی پی ایم کے ساتھ ہیں اور کرسچن پیپلزموومنٹ انتخابات میں قوم کو بڑاسرپرائزدیگی۔

اس موقع پر سی پی ایم کے چیئرمین یوسف حیدر گل نے کہا کہ منارٹی ونگوں کی سیاست نے اقلیتوں کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا اس لئے ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے حقیقی مسیحی نمائندوں کو عوام کے حمایت سے منتخب کرواکر اسمبلیوں میں بھیجیں گے تاکہ اقلیتوں کے مسائل حل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

سی پی ایم کے وائس چیئرمین بشارت اٹھوال نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ونگ صرف پارٹی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور صرف مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں اس لئے ہم منارٹی ونگوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور تمام اقلیتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنے حقوق کی جنگ میں سی پی ایم کا ساتھ دیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ ا ین اے 252سے سی پی ایم کی امیدوارمعروف سماجی شخصیت ثمینہ نواب اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 96سے سی پی ایم امیدوارغزالہ شفیق نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازصرف پارٹی مفادات کیلئے کام کرتے ہیں لیکن ہم اسمبلیوں میں جاکراپنی قوم کیلئے کام کرینگے،اس موقع پر یوسف حیدرگل، بشارت اٹھوال ، تبسم جارج یوسف کے علاوہ بڑی تعدادمیں رہنماء وکارکنا ن موجود تھے۔