Live Updates

سابق صوبائی وزیر امداد خان پتافی نے پی ایس 61 سے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا دیئے

پیر 11 جون 2018 18:19

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر امداد خان پتافی نے پی ایس 61 پر اپنے فارم نامزدگی فارم جمع کرا دیئے ۔ سابق صوبائی وزیر ریلی کی صورت میں آر او چمبڑ کے آفس پہنچے ریلی میں درجنوں گاڑیوں میں سیکڑوں جیالے شامل تھے تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر امداد خان پتافی نے پی ایس 61اپنے فارم نامزدگی آر او چمبڑ میں جمع کرادیئے سابق صوبائی وزیر امداد خان پتافی درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں آر او آفس چمبڑ پہنچے اس موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی سابق صوبائی وزیر امداد خان پتافی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عام انتخابا ت سے زیادہ ریحام خان کی کتاب کی پریشانی ہے پی ٹی آئی کچڑے کا ڈبا بن چکی ہے جو ٹکیٹ تقسیم اور ان کے کھلاڑیوں کے بیانات سے لگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ سینٹر راحیلہ گل مگسی ن لیگ کی سینیٹر ہے اور اسے مسلم لیگ ن کی کوئی فکر نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو بہت عزت دی پاکستان پیپلز پارٹی ہونے والے انتخابات میں ملک بھر اور بلخصوص سندھ بھر سے تاریخ ساز کامیا بی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر این اے 224سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار ستار بچانی ، ضلعی انفارمیشن سیکریٹری ظہیر احمد پتافی بھی موجود تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات