افغانستان،وزارت تعلیم کی عمارت پر خود کش حملہ، 14 افرادجاںبحق ، 35 زخمی

چاروں حملہ آوروںہلاک، 15سیکورٹی اہلکار جاں بحق،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پیر جون 18:33

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) افغان دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں 14 افرادجاں بحق جبکہ 35 زخمی ہو گئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حملے میں وزارت تعلیم کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ،چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، مذکورہ کارروائی میں 15سیکورٹی اہلکار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ پیر کے روز کیے گئے اس حملے میں ایک وزارت کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ طبی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری طرف آج ہی افغان صوبے قندوز میں بھی طالبان کے ایک حملے میں پندرہ سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ ویک اینڈ پر طالبان کی ایسی ہی کارروائیوں کی وجہ سے افغانستان بھر میں اٹھائیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ یہ مسلح کارروائیاں ایسے وقت پر کی گئی ہیں، جب عید کے موقع پر محدود جنگ بندی کے ایک دوطرفہ اعلان پر عملدرآمد شروع ہونے والا ہے۔