ْفلسطینیوں کا خون چوسنے والی جونک اسرائیل کسی کو کیا پانی دے گا، شمالی کوریائی وزیر خارجہ

ایران کو خشک سالی سے بچانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کی تجویز سفید جھوٹ ہے،ری یونگ

پیر 11 جون 2018 18:33

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا خون چوسنے والی جونک اسرائیلی وزیر اعظم کسی کو کیا پانی دے گا، ایرانی عوام کو خشک سالی سے بچانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کی تجویز اسرائیل کا سفید جھوٹ ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا خون بہانے میں کسی تردد سے کام نہ لینے والا اسرائیلی وزیراعظم ایرانیوں کو پانی دینے کی پیشکش کر رہا ہے جو کہ سفید جھوٹ لگتا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے ایرانی عوام کو خشک سالی سے بچانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم کی تجویز پر سخت تنقید کی ہے۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہ نے کہا ہے کہ شدت پسند صیحونی وزیراعظم غزہ میں پانی کی ایک بوند کو ترسنے والے فلسطینیوں کا خون بہانے میں کسی تردد سے کام نہیں لیتے اور ایران کو پانی کی پیشکش کر رہے ہیں جو کہ سفید جھوٹ لگتا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے پانی کی ترسیل کیلیے ایک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فارمولا ایرانی باشندوں کو پیش کرنے کی تجویز دی تھی ۔