امریکی پشت پر حملہ کرنے والے غیر ملکی لیڈر جہنم میں جائیں، جسٹن ٹروڈو نے پریس کانفرنس میں ٹرمپ کی پیٹھ پر وار کیا

ٹرمپ جی سیون کے اختتامی اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے، ڈائریکٹر قومی تجارتی کونسل پیٹرناوارو

پیر 11 جون 2018 18:33

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی مشیر اور وائٹ ہاوس کی قومی تجارتی کونسل کے ڈائریکٹر پیٹرناوارو نے کہا ہے کہ جسٹن ٹروڈو نے نمائشی پریس کانفرنس کر کے صدر ٹرمپ کی پشت سے وار کیا ہے،امریکی پشت پر حملہ کرنے والے تمام غیر ملکی لیڈر جہنم میں جائیں، ٹرمپ جی سیوں کے اختتامی اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ بد نیتی پر مبنی ڈپلومیسی قائم کرنے والے اور ان پر پشت سے حملہ کرنے والے تمام غیر ملکی لیڈر جہنم میں جائیں۔ بد نیت جسٹن ٹروڈو نے بھی نمائشی پریس کانفرنس کر کے صدر ٹرمپ پر پشت سے وار کیا ہے۔کینیڈا کے شہر کیوبک میں منعقدہ جی۔7سربراہی اجلاس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر رہنماوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کا اظہار جاری ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی مشیر اور وائٹ ہاوس کی قومی تجارتی کونسل کے ڈائریکٹر 'پیٹرناوارو' نے فوکس نیوز کے لئے انٹرویو میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ہدف بنایا ہے۔ناوارو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ بد نیتی پر مبنی ڈپلومیسی قائم کرنے والے اور ان پر پشت سے حملہ کرنے والے تمام غیر ملکی لیڈر جہنم میں جائیں۔ بد نیت جسٹن ٹروڈو نے بھی نمائشی پریس کانفرنس کر کے صدر ٹرمپ پر پشت سے وار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ان کے اجلاس سے رخصت ہونے کے بعد وزیر اعظم ٹروڈو کے پریس کانفرنس کر کے اسٹیل اور ایلومینیم کی قیمتوں پر تنقید کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جی۔7 کے اختتامی اعلامیے پر دستخط نہیں کریں گے ۔اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے، میرے اجلاس سے رخصت ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرنے اور امریکہ کی کسٹم ڈیوٹی پر تنقید کرنے تک، جی۔

7 اجلاس میں بہت اچھا اور مہذب رویہ اپنائے رکھا لیکن وہ بہت دو رخے اور کمزور شخصیت والے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو وائٹ ہاوس کی تنقیدوں کا ہدف بنے ہوئے ہیں ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ کنیڈین پہلی عالمی جنگ سے لے کر اب تک امریکہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ جنگ لڑتے رہے ہیں۔ امریکہ کا کینیڈا کے لئے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی لگانا کینیڈا کے عوام کے لئے حقارت کی حیثیت رکھتا ہے۔