شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانا ہو گا،مائیک پومیو

پیر 11 جون 2018 18:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تنسیخ ضمانت درکار ہو گی۔ انہوں نے پیر کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی سمٹ میں ان باتوں کو کلیدی اہمیت حاصل رہے گی۔ ٹرمپ اور ان بارہ جون کو ہونے والی اس تاریخی سمٹ میں شرکت کی خاطر سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔ ٹرمپ نے آج پیر کو سنگاپور کے وزیرا عظم کے ساتھ ملاقات میں توقع ظاہر کی کہ یہ ملاقات کامیاب رہے گی۔

متعلقہ عنوان :