یمن،حالیہ جھڑپوں میں 600سے زائد افراہ ہلاک ہوئے، یمنی حکام

پیر 11 جون 2018 18:37

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) یمنی سکیورٹی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں مابین حالیہدنوں میں 600 سے زائد افراد مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی سکیورٹی فورسز اور ایران نواز حوثی باغیوں کے مابین حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں چھ سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یمنی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اس لڑائی میں شدت دیکھی گئی ہے۔ شیعہ باغیوں کے خلاف کارروائی میں یمنی فورسز کو سعودی اتحادی فورسز کی معاونت بھی حاصل ہے۔ یہ عسکری اتحاد مارچ 2015 سے حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں مصروف ہے، جس کے باعث دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :