یتیم ولاچار بچوں کو تعلیم،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنیوالوں غیر سرکاری تنظیموں کا بھر پور ساتھ دیا جائیگا،محمد جاوید

پیر جون 18:37

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) بدرمنیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین محمد جاوید یوسفزئی نے کہا ہے کہ یتیم ولاچار بچوں کو تعلیم،،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے والوں غیر سرکاری تنظیموں کا بھر پور ساتھ دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز کو ادارے کیلئے رمضان اور عید الفطر پیکجیز کیلئے نقد رقم عطیہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی نے ضلع مردان کے یتیم ولاچار بچوں کو تعلیم،،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا جو بیڑا اٹھا رکھا ہے وہ قابل دید ہے ادارے کی کوششوں سے مردان میں یتیم ولاچارسینکڑوں بچے اور بچیاں تعلیم جیسی زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں اس موقع پرادارے کے چیئر مین محمد پرویز نے محمد جاوید یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا اور زمونگ جذبہ کمپلیکس بارے بر یفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :