ڈپٹی کمشنر کے زیرصدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا،عوام نے فیس بٴْک پیج پر براہ راست مسائل و مشکلات سے آگا کیا

پیر 11 جون 2018 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود کی زیرصدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس کا ڈی سی سوات کے فیس بٴْک پیج پر براہ راست نشرکیا گیا،اس موقع پرشہریوں نے ڈی سی سوات کو اپنے مسائل و مشکلات کے علاوہ شہری خدمات کی بہتری کیلئے اپنی تجاویزات و آرائ سے آگاہ کیا شاہد محمودنے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو موقع پر ہدایات جاری کیں اس فیس بٴْک کھلی کچہری میںپورے سوات کے باشندوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر کا تعلق علاقے میں صحت و صفائی، نکاسی آب، تعلیم و صحت ، سڑکوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی سے تھا۔

متعلقہ عنوان :