Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر کا افطاری سے پہلے چارسدہ چوک ، بجلی گھر اور اڈہ روڈ کا معائنہ ، مہنگی ایشائ فروخت کرنیوالوں کو جرمانے

پیر 11 جون 2018 18:37

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے افطاری سے پہلے چارسدہ چوک ، بجلی گھر ،پاکستان چوک اور اڈہ روڈ مردان میں اشیائے خوردو نوش اور دیگر ضروری اشیائ کی دکانوں کا معائنہ کیا اور کئی پھلوں کی دکانوں کے مالکان کو پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ رمضا ن المبارک کے بابرکت مہینے کا لحاظ رکھ کر اشیائ کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کریں اور ناجائز منافع خوری سے بچیں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرکے جیل بھیج دیا جائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات