جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کا باقاعدہ آغاز، جلد ہی ۳جی اور فور جی کا سہولت بھی دی جائیگی،کمانڈنٹ رضوان

پیر 11 جون 2018 18:38

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کا آج باقاعدہ ،وانا کیمپ میں اسسٹنٹ کمشنر کامران خٹک سکاوٹس فورس کے کمانڈنٹ رضوان نے قبائلی مشران نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے کہا جنوبی وزیرستان کے عوام کو وہ تمام سہولت دی جائیگا جو پاکستان کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہے موبائل سروس شروع کرنے سے حکومت عوام کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی،جلد ہی ۳جی اور فور جی کا سہولت دی جائیگی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم جو کا م کرے گے ہر ایک فرد کو چایئے کہ ملک اور علاقے کی سالمیت کو مد نظر رکھنا ہوگا دوسری جانب ضلعی مجسٹرٹ نے جنوبی وزیررستان میں دفعہ ایک سو چوالیس ایک ماہ کیلئے نافذ کردیا گیا ہے اس کے دوران جنوبی وزیرستان میں بغیر اجازت کے ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی اسلحہ کی نمائش ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی۔