بلامبٹ کے علاقوں دار مال پائین اور سربانڈہ میںطویل خشک سالی ، پانی کے قدیم چشمے اور کنویںخشک ہو گئے

پیر 11 جون 2018 18:38

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) تحصیل بلامبٹ کے علاقوں دار مال پائین اور سربانڈہ میںطویل خشک سالی کے باعث پانی کے قدیم چشمے اور کنویںخشک ہوکر پانی کی سطح بہت نیچے ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی علاقہ میں کربلا کی سماں چار سو سے زائد گھرانوں کا انحصار اپنی مدد آپ کے تحت کھودی گئی ایک کنویں پر ہے جہاں پر لوگوں کو نمبرداری پر دوسرے اور تیسرے روز بمشکل دو تین مٹکے پانی مل جاتا ہے خواتین سروں پر گڑھے رکھ کر ایک اور دو کلومیٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیمرگرہ کے نواحی علاقہ سر بانڈہ اور دار مال پائین میں طویل خشک سالی کے باعث پینے کی پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے اس حوالے سے سر با نڈہ کے رہایشی شیر زادہ اور دار مال پائین کے سکندر خان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے علا قہ میں معمول سے کم بارشوں اور خشک سالی کے باعث عوام علاقہ کو پینے کی پانی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے شیر زادہ نے بتا یا کہ سر بانڈہ کے تمام پانی کی قدیمی چشمے خشک ہو گئے ہیں جبکہ انھوں نے اپنی مدد اپ کے تحت12لاکھ روپے کی لاگت سے پانی کا ایک کنواںکھودا ہے جس میںپانی بہت کم ہے اپنی ضرورت پورا کرنے کے بعد تین سو زائد گھرانوں کے خواتین نے سینکڑوں مٹکے رکھ کر مٹکے بھرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے اور جب کنویں میںتھوڑا پانی جمع ہو جاتا ہے تو اپنی باری پر خواتین دوسرے اور تیسری روزانتظار کرنے کے بعد بہ مشکل دو تین مٹکے پانی بھر کرلے جاتے ہیں اس حوالے سے ویلج کونسل دار مال پائین کے رہایشی سکندرخان نے بتا یا کہ ان کے علا قہ میں بھی صورت حال اس سے مختلف نہیں پانی کی چشمے اور کنویں خشک ہو گئے ہیں اور عوام ٹینکروں کے زریعے پانی لانے پر مجبور ہیں انھوں نے حکومت سے مطابہ کیا کہ علاقہ میں ہنگامی بنیادوں پر بورنگ کنویں کھود دیا جائے بصور ت دیگر اہلیان علاقہ نقل مکانی پر مجبور ہو جا ینگے۔

متعلقہ عنوان :