فٹ بال ٹونامنٹ کنگ سٹارکلب اورچک بال ٹورنامنٹ واپڈا کلب نے جیت لیا

پیر 11 جون 2018 18:38

فٹ بال ٹونامنٹ کنگ سٹارکلب اورچک بال ٹورنامنٹ واپڈا کلب نے جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ انٹر کلب کھیلوں کے مقابلوں میں فٹ بال ٹونامنٹ کنگ سٹارکلب اورچک بال ٹورنامنٹ واپڈاچک بال کلب نے اپنے نام کیاجبکہ آرچری کا ایونٹ ظفر نے جیت لیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ مہمان خصوصی تھے انکے ہمراہ ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سبحان اللہ شاہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے جنہوںنے پوزیشن لینے والے ٹیموں کے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں تقسیم کئے۔

ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر پشاورکے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر سجاد بنگش کے فنڈز سے طہماس سٹیڈیم میں رات کی مصنوعی روشنی میں کھیلے جانیوالے ڈسٹرکٹ انٹر کلب سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں گزشتہ سب منعقدہ آرچری کے ایونٹ کے آرچری کے ایونٹ کے سلسلے میں منعقدہ مردوں کے مقابلوں میں ظفر نے 172پوائنٹس لیکر گولڈمیڈل اپنے نام کیا،عبداللہ نے 157پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن جیت لی،جبکہ خواتین کٹیگری میں شہناز نے 150پوائنٹس کیساتھ گولڈ میڈل جیتاجبکہ زینب نے 130پوائنٹس لیکر سلو رمیڈل حاصل کرلیا،اس ایونٹ کو قومی ٹیم کوچ سرفرازسمیت نواب علی نے ارگنائز کیا،چک بال کے انٹر کلب مقابلوں کے فائنل میچ میں واپڈاکلب لے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 28-30سکور کیساتھ کامیابی حاصل کی ،جبکہ انٹر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں کنگ سٹارکلب اورچترال کلب کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا،تاہم کھیل کے آخری لمحات میں کنگ سٹارکے کھلاڑی آفاق نے ایک شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو1-0سے برتری دلادی ،اور اس طرح مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے چمپئن ٹرافی کنگ سٹارکلب کے کپتان کو دیدی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ،صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجیہہ اللہ خان،صر محمد اقبال خان اور سیکرٹری عبدالرشید انور بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :