عمر آیازخلیل کے بڑے بھائی ملک الماس خان خلیل کا انتقال ،آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا

پیر جون 18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) حاجی ملک عمر خطا ب خلیل نرحوم کے حاحبزادے اور خیبر پختونخواٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیازخلیل کے بڑے بھائی ملک الماس خان خلیل جو انتقال کر گئے تھے کو سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کا جنازہ انکے رہائش گاہ واقع باڑہ گیٹ سے اٹھایا گیااور آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔جنازے میں سیاسی ،سماجی اور شعبہ کھیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے آفراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔مرحوم ،نصراللہ اور نعمت اللہ کے بھتیجے تھے۔مرحوم کا رسم قل کل بدھ کے روزاداکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :