ہنگو ،عید الفطر کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات ،مذہبی مقامات کیساتھ شہر کے داخلے و خارجی راستوں کے چیکنگ جاری

پیر 11 جون 2018 18:39

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ہنگو میں عید الفطر کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات ،مساجد عیدگاہوں کیساتھ شہر کے داخلے و خارجی راستوں کے سخت چیکنگ جاری تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ۔ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افسیر ضلع ہنگو آصف گوہر نے عید الفطر کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی انتظامات کو خاتمے شکل دے دی گئی ہیں تمام مساجد اور عید گاہوں پر خصوصی نفری تعینات ہو گی تمام پولیس اہلکاروں کے چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں نماز عید کے دوران حساس مقامات پر چیکنگ کی جائی گی اور شہر میں الرٹ فورس کے دستے گشت کریں گے انہوںنے نوجوانوں بلدیاتی نمائندوں اور علمائے کرام سے اپیل کی کہ ہوائی فائرنگ کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ علمائے کرام مساجد میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہوائی فائرنگ کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کریں اورعلاقے کو پر امن بنانے میں اپنا فریضہ ادا کریں۔