لاہور بورڈ کی جانب سے اساتذہ کرام کے 30 بچوں ، دومعذور بچوں کو تعلیمی وظائف جاری کئے جائیں گے

پیر 11 جون 2018 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کی جانب سے اساتذہ کرام کے 30بچوںاوردومعذور بچوں کو تعلیمی وظائف جاری کئے جائیں گے ،یہ وظائف ان طالب علموں کو جاری کئے جائیں گے جنہوں نے سکینڈری سکول سالانہ امتحان 2017ء پاس کیا ہے اور وہ بورڈ سے الحاق شدہ یا کسی حکومتی تعلیمی ادارہ میں انٹر میڈیٹ کی تعلیم حاصل کررہے ہیںاور کوئی دوسرا وظیفہ حاصل نہیں کررہے۔

اس وظیفہ کی کل مدت دو سال ہوگی۔ سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15جولائی 2018ء ہے۔ لاہور بورڈ کی جانب سے وظیفہ فارم تمام کالجوں اور ہائر سیکنڈری سکولوں کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔وظیفہ حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالب علم اپنے ادارے کے پرنسپل کی وساطت سے مقرر تاریخ تک درخواستیں بھجوا دیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لاہور بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق معذور طالب علم سروسز ہسپتال لاہور یا اپنے متعلقہ ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا جاری کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ فراہم کریں۔اسی طرح اساتذہ کرام کے بچوں کو اپنے والد / والدہ کی ملازمت کا سرٹیفکیٹ درخواست کے ہمراہ پیش کرنالازم ہوگا۔ اس حوالے سے تمام معلومات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی مہیا کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :