Live Updates

بلاول بھٹو کے لاڑکانہ ،لیاری اور مالاکنڈسے کاغذات نامزدگی جمع

پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی پسند ، خوشحال ملک بناسکتی ہے ،میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 18:45

بلاول بھٹو کے لاڑکانہ ،لیاری اور مالاکنڈسے کاغذات نامزدگی جمع
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ ،لیاری اور مالاکنڈ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی پسند ، خوشحال ملک بناسکتی ہے ،کارکن پرجوش ہیں ، ہم سب مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ،نوازشریف کا فیصلہ عدالت کرے گی باقی ملک کی طرح میں بھی فیصلے کا منتظر ہوں ۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار سامنے آئے ، انہوں نے موروثی سیاست ختم کرنے کے وعدیسے بھی یوٹرن لے لیا ۔بلاول بھٹو نے اس موقع پر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے پارٹی چھوڑجانے کے سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ جی ڈی اے والوں سے پوچھیں کہ ان کے پیچھے کون ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات