سپرہائی وے پر قائم نیوسبزی منڈی کے عقب میں واقع واٹر بورڈ آفیسرزہائوسنگ اسکیم کے پلاٹوں پر قبضے کی مذمت

پیر 11 جون 2018 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ سپرہائی وے پر قائم نیوسبزی منڈی کے عقب میں واقع واٹر بورڈ آفیسرز ہائوسنگ اسکیم کے پلاٹوں پر واٹر بورڈ کے چند مفاد پرست افسران علاقہ پولیس ،ریونیوافسران کی پشت پناہی کے باعث لینڈمافیاقبضہ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر واٹر بورڈ کے افسران میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ساری عمر کی جمع پونجی پر لینڈ مافیا کے قبضے سے ملازمین میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔انہوں نے نگران وزیراعلیٰ سندھ ،چیف سیکریٹری سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سپرہائی وے پر قائم نیو سبزی منڈی کے عقب میں واقع واٹر بورڈ آفیسرز ہائوسنگ اسکیم کے پلاٹوں کو قبضہ مافیاکے چنگل سے آزاد کروایا جائے اور ذمہ دار افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :