سرفراز رفیقی شہید ایمپلائز اسپتال کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی بجائے فعال کیا جائے ،سید ذوالفقار شاہ

پیر 11 جون 2018 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ سرفراز رفیقی شہید اسپتال کو ایمپلائز اسپتال کا درجہ حاصل تھا لیکن کچھ عرصے سے ڈاکٹر زاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ،دوائوں کے بجٹ کی عدم فراہمی کے باعث اسپتال کو غیر فعال کرکے صرف اوپی ڈی تک محدود کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اب میئر کراچی نے قریب ہی موجود برھانی اسپتال ٹرسٹ کے حوالے سرفراز رفیقی شہید اسپتال کو کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا تاکہ اسپتال کو نجی شعبے کے تعاون سے چلایا جاسکے ۔لیکن ملازمین کے نمائندوں اور بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں نہ لینے کے باعث اس سلسلے میں شکوک وشہبات جنم لے رہے ہیں لٰہذا اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور بلدیہ عظمٰی کراچی کے ملازمین کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسے دوبارہ ایمپلائز اسپتال کا درجہ دے کر اس میں عملے کی کمی کو دور کیا جائے اور دوائوں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں ۔نجی شعبے کے حوالے کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی مزاحمت کے ساتھ ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔