سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی کے عمرے پر روانگی کے ساتھ ہی سازشی عناصر سرگرم

پیر جون 18:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طلحہ فاروقی کے عمرے روانگی کے ساتھ ہیں بورڈ میں سازشی عناصر سرگرم ہوگئے ۔جمعہ 8جون کو جاری کردہ تنخواہوں کے چیکس پر تاحال تنخواہوں کی ادائیگی شروع نہ ہوسکی جبکہ عیدالفطر میں صرف چار دن رہ گئے ہیں اور تاحال 4ماہ کے اضافی 25فیصد الائونس کے بلز پاس نہیں ہوسکے ان پر چیکس کسطرح عیدسے قبل جاری ہونگے جس سے امکان ہے کہ ایم ڈی طلحہ فاروقی کے وعدے کے مطابق 4ماہ کے اضافی 25فیصد الائونس کی ادائیگی عیدسے قبل ممکن نہیں رہی ۔

اسی طرح بورڈ کے تحت کام کرنے والے حادثے کا شکار ملازمین اور بیمار ملازمین کو تاحال نہ تو بورڈ علاج معالجے کی سہولت دے رہا ہے اور نہ ہی چائینز کمپنی اس جانب کوئی توجہ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے یہ ملازمین اپنے جیب سے علاج کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انکی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی جارہی ہے ۔کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز ملازمین کے ساتھ چائینز اہلکارغیر انسانی سلوک روارکھے ہوئے ہیں یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر چھٹی کے باوجود انکی تنخواہ کاٹ لی گئی ہے ۔معمولی پنکچر پر بھی تنخواہ کاٹی جارہی ہے ۔انہوں نے واٹر کمیشن کے سربراہ سے اس جانب توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :