Live Updates

ظفر وال حلقہ پی پی 39میں بھی ٹکٹوں کی بند ر بانٹ پر قربانیاں دینے والے پی ٹی آئی سے فارغ

آج پی ٹی آئی میں ان لوگوں کو ٹکٹ دیے جارہے ہیں جن کا دور دور اس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا ،رانا حفیظ

پیر 11 جون 2018 18:55

ظفر وال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) حلقہ پی پی 39میں بھی ٹکٹوں کی بند ر بانٹ پر قربانیاں دینے والے فارغ جبکہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی آہ و بھگت کرنے والے ٹکٹ لے اُڑے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن اور پی ٹی آئی کو حلقہ پی پی 39میں گزشتہ 8 سال سے زندہ رکھنے والے اور اپنے قائد عمران خان کی ہر کا ل پر سینکڑوں کارکن کے ہمراہ ہر احتجاج میں اور حتجاجی مظاہرے میں شرکت کر نے والے رانا محمد حفیظ آف سبز کوٹ نے کہا کہ آج ہمارا دل خون کے آنسو رو رہا ہے وہ کونسی قربانی ہے جو ہم نے پی ٹی آئی کی خاطر نہیں دی نہ دن دیکھا اور نہ ہی رات دیکھی عمران کے پیغام کو حلقہ پی پی 39 میں شہر شہر گاوں گاوں گلی گلی پہنچایا اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ سرفرا زنواز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ٹکٹوں کے معاملے میں قیادت نے اپنے پرانے کارکنوں کے دل توڑے ہیں اور آج پی ٹی آئی میں ان لوگوں کو ٹکٹ دیے جارہے ہیں جن کا دور دور اس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا رانا حفیظ نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ خدارا پی ٹی آئی کا ٹکٹ پی پی39 میں کرنل ریٹائرڈ سرفراز کو دیا جائے جو اس کے حقیقی حقدار ہیں او رجنہوں نے پی ٹی آئی کی خاطر قربانیاں بھی دی ہوئی ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات