Live Updates

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن ،ایک اور رہنما سے ٹکٹ جاری کر کے واپس لے لیا

فیاض الحسن چوہان سے پی پی 17 اولپنڈی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا،تکٹ جاری ہونے پر مقامی رہنماوں نے احتجاج کیا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 19:00

تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن ،ایک اور رہنما سے ٹکٹ جاری کر کے واپس لے ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 جون 2018ء) :تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے ایک اور رہنما سے ٹکٹ جاری کر کے واپس لے لیا۔ فیاض الحسن چوہان سے پی پی 17 اولپنڈی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا،تکٹ جاری ہونے پر مقامی رہنماوں نے احتجاج کیا تھا۔ ۔تفصیلات کے پاکستان کے حالیہ سیاسی منظر نامے میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک تگڑی سیاسی پارٹی تسلیم کیا جارہا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے ایسے نئے ٹرینڈز پاکستانی سیاست میں متعارف کروائے ہیں جنکا مکمل کریڈٹ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور انکی پارٹی کو جاتا ہے۔جہاں پاکستان کے حالیہ سیاسی منظر نامے میں بہت سی اصلاحات کا سہرا تحریک انصاف کے سر جاتا ہے وہیں ایک سیاسی کمزوری بھی تحریک انصاف کی پہچان بن چکی ہے اور وہ ہے یوٹرن یعنی فیصلہ کر کے واپس لے لینا ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ عرصے میں اتنے یوٹرن لے لئیے کہ مخالفین نے تحریک انصاف کا نام یوٹرن پارٹی اور عمران خان کا نام یوٹرن خان رکھ دیا ہے ۔بسا اوقات لئیے جانے والے یوٹرن کی وجہ سے پارٹی اور پارٹی کارکنان کو خاصی خفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حالیہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ بھی اسکی تازہ ترین مثال ہے جہاں تحریک انصاف نے پہلے ناصر سعید کھوسہ کا نام حکومت کے ساتھ مل کر فائنل کر لیا اور اگلے ہی روز نام واپس لے لیا جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کو خاصی شرمندگی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم اب جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول و عرض میں اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ایسے موقع پر تحریک انصاف نے یوٹرن کی روایت نہیں چھوڑی۔پہلے ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے اور پھر واپس لے لیا جاتا ہے ۔ایسا ہی راولپنڈی کے مقامی رہنما فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ہوا۔رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کو پہلے پی پی 17 سے صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس حلقے کے کارکنان نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ۔

جس کے بعد تحریک انصاف نے یو ٹرن لیتے ہوئے فیاض الحسن سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمرے پر جانے سے پہلے عمران خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان سے ٹکٹ واپس لینے کی ہدایت کردی ہے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق اس حلقے کا فیصلہ عمران خان عمرے سے واپسی پر کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ڈاکٹر عامر سمیت کچھ رہنماوں کو ٹکٹ جاری کر کے واپس لیا جا چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات