پشاور،عیدالفطرکے قریب آتے ہی شہرمیں صفائی عملہ منظرعام سے غائب ہوگیا ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گئے

پیر 11 جون 2018 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیںعیدالفطرکے قریب آتے ہی شہرمیں صفائی کا عملہ منظرعام سے غائب ہوگیاہے ،جسکی وجہ سے شہرکے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گئے ہیں جس سے شہرمیں تعفن پھیل گیاہے اوریہ کہ شدیدگرمی کے ستائے شہریوں کاجینامحال بھی کردیاہے شہرکے علاقہ ہشتنگری ،سکندرپورہ ،نشترآباد،لاہوری گیٹ، محلہ اسلام آباد، کوچہ سلطان آباد، گلبہارنمبر4اعجازآباداورمضافاتی علاقوں میں شہیدآباد،گجرآباد،آفریدی آباد،ہزارخوانی اوررنگ روڈپرصفائی ستھرائی کرنے والے عملہ کی عدم دستیابی کے باعث گلی کوچوں اورسڑک کے کنارے گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں جنہیں اٹھانے والاکوئی نہیں ہے ان علاقوں کے مکینوں کاکہناہے کہ علاقہ میں صفائی ستھرائی کرنے اورگندگی کواٹھانے کیلئے متعددباراپنے علاقہ کے متعلقہ میونسپل انسپکٹر(ایم آئی) اوردیگراہلکاروں کوآگاہ کرچکے ہیں لیکن انکی جانب سے عجیب منتھک سنائی جاتی ہے کہ ۔

(جاری ہے)

انہیں اپنے زون کے منیجرزنے گنداٹھانے سے منع کررکھاہے علاقہ کے مکینوں کامزیدکہناتھاکہ عیدالفطر کی آمدآمدہے لیکن علاقوں میں صفائی ستھرائی کویقینی نہ بنانے کی صورت میں عیدکے دنوں میں بھی انہیں دشواری کاسامناکرناپڑیگااورلوگ اپنی مددآپ کے تحت علاقہ میں صفائی کرنے پرمجبورہونگے کیونکہ عیدکے موقع پرصفائی ستھرائی کویقینی بناناہرشہری کی ضرورت اورفرض بھی ہے شہرکے باسیوں نے واٹر اینڈسینی ٹیشن سروسزپشاور(ڈبلیوایس ایس پی) اورنگران صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطرسے پہلے ہی پشاورمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنائیں اوربعض علاقوں میں پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیروں کوجلدازجلدٹھکانے لگایاجائے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :