سوات سکائوٹس کے 212 ونگ کے زیرانتظام مچنی اورملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کیلئے افطاری کا اہتمام

پیر 11 جون 2018 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) انسپکٹر جنرل ایف سی کی ہدایت پر سوات سکائوٹس کے 212 ونگ نے مچنی ریسٹ ہائوس میں مچنی اورملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں ایف سی کی جانب سے اب تک ہونیوالے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی طورپر آگا ہ کیا ۔ سوات سکائوٹس ونگ 212 مچنی ریسٹ ہائوس ونگ کمانڈر کرنل انوار الحق نے شرکاء کو بتایا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں جوانوں کا کردار اہم ہوتا ہے ، عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے تعاون سے ہی امن بحال کیا اور کئی علاقوں میں ترقیاتی کام بھی کئے گئے، قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں شامل ہونے کے بعد یہ علاقے مزید ترقی کریگی، علاقے کے عوام کو چاہیے کہ سکیورٹی اداروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کرے تاکہ نہ صرف ترقیاتی کاموں کا عمل تیز ہوبلکہ امن بھی بحال ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سوات سکائوٹس نے مشال لائبریری کیلئے عمارت قائم کی ، ماربل سٹی میں بہت کام کیا اورمسائل کے حل کیلئے عوامی جرگوں کے انعقاد سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے ہیں ۔پروگرام میں مشال لائبریری کے بانی نجیب اللہ مہمند اور اسسٹنٹ پروفیسرسیار نے بھی خطاب کیا اور ترقیاتی کاموں پر فوج کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے بعد ان جوانوں کیلئے افطار پارٹی بھی ہوئی، ایف سی کے حکام نے شرکاء کو ہر ممکن تعاون کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :