شانگلہ شاہ پور کے معروف عالم دین مولانا محمد ریا ض انتقال کر گئے

پیر جون 19:06

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) شانگلہ شاہ پور کے معروف عالم دین مولانا محمد ریا ض انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جناز ہ آبائی گائوں شاہ پور میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ کے بعد اشکبار انکھوں کے سامنے ان کو ابائی قبرستان شاہ پور میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں علماء ، طلباء ، وکلاء ، سیاسی ،سماجی کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں اورمکاتب فکر والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مرحوم جج حسین علی ،سردار حسین اسسٹنٹ ،اسماعیل کے والد جبکہ ڈی سی شانگلہ کے ناظر اعزاز اکاء کے چچا تھے۔فاتحہ خوانی شاہ پور میں ان کے حجرے پر ادا کی جارہی ہے ۔