شانگلہ میں تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

پیر جون 19:06

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) شانگلہ میں تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ،قومی نشست کیلئے پی ٹی ائی کے نواز محمود خان اور وقار احمد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کردئے ہیں ،الپوری میں پہلے صوبائی حلقہ پی کے 23 کیلئے شوکت یوسف زئی نے پارٹی ٹکٹ کی حصولی کے بعد ریٹرننگ آفیسر کے ساتھ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی ائی شانگلہ کے ہر یونین کونسل سے سرکردہ رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے، اس سے پہلے وہ شانگلہ ٹاپ سے جلوس کی شکل میں الپوری پہنچے جہاں پر کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔انھوں نے کارکنوں کا شکریہ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام ائندہ انتخابات میں یہاں کی پسماندگی دور کرنے والوں کا ساتھ دیں گے ۔

اپنے دور حکومت میں یہاں سے منتخب نہ ہونے کے باوجودیہاںپر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایاہے۔شانگلہ کے عوام اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں تا کہ شانگلہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوسکے ۔ادھر شانگلہ کی دوسرے صوبائی حلقے پی کے 24شانگلہ ٹو سے تحریک انصاف کے رہنماء حاجی عبد المولیٰ اور انصاف ٹائیگر فورس کے سابق صوبائی چیف اختر علی چٹھان نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔