وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ملازمین کیلئے افطار پارٹی کااہتمام

وائس چانسلر نے 2سے 16سکیل کے ملازمین کیلئے عیدی اور اپ گریڈیشن کا اعلان

پیر 11 جون 2018 19:06

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے ملازمین کے لیے پروقار افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا،افطارپارٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ،ٹریثررارمحمداقبال ،قمر عباس سمیت گریڈ 2سے 16 تک کے سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ کے آئی یو کی تعمیر و ترقی میں اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے علاقے میں تعلیمی انقلاب لانے کے عزم کا اعادہ کیااور ملازمین کے لیے عیدی دینے سمیت ملازمین کے پروموشن و اپ گریڈیشن ودیگر تمام مسائل حل کرنے کا اعلان کیا۔

انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی میں انجینئرنگ فیکلٹی کے جلد سے جل قیام کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے اور بہت جلد گلگت بلتستان کے طلبا ء کو ان کے گھر کے دہلیز پر انجینئرنگ کی تعلیم میسر ہوگی ۔اس سے قبل قمرعباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں چھوٹے اسٹاف بھرپور کردار ادا کرینگے اور مثالی یونیورسٹی کا خواب کو شرمندہ تعبیر کرینگے ۔انہوںنے ملازمیں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :