Live Updates

میاں نوازشریف کے مقدمہ کا فیصلہ آئندہ آنے والے سیاسی حالات مرتب کریگا ،اس فیصلے کے بعد ملک کی سیاست کی سمت کا تعین ہوگا ، ڈاکٹر صفر علی عباسی

پیر 11 جون 2018 19:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) میاں نوازشریف کے مقدمہ کا فیصلہ آئندہ آنے والے سیاسی حالات مرتب کریگا ،اس فیصلے کے بعد ملک کی سیاست کی سمت کا تعین ہوگا ،ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر سابق سینٹر ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر معظم علی عباسی،ناہید خان بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر یا تو خاندانی وراثتیں بن چکی ہیں یا سیاسی جماعتوں میں آمرانہ نظام پھیل چکا ہے،کیونکہ سیاسی ورکر کی کسی بھی جماعت میں کوئی عزت نہیںہے،کیونکہ ہمارے نظریات ختم ہو چکے ہیں اور تمام لوگ ذاتی مفادات کی جنگ میں الجھ گئے ہیں ،نتیجتن پارٹیاں کمزور ہو گئی ہیں اور شخصیات طاقتور ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

آج پاکستان کے اندر کوئی قومی قیادت نہیں ہے کیونکہ تمام سیاستدان اپنے اپنے صوبوں حلقوں ضلعوں اور تحصیلوں تک محدود ہو گئے ہیں،پشتون نوجوانوں کے اندر جو تحریک بنی ہے اس کو ہمیں نفرت کی بجائے سیلقے سے حل کرنا ہوگا وہ لوگ جو پاکستان کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں وہ نوجوان جو گمراہ ہو رہے ہیں،ان میں تفریق کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب تک پاکستانی افواج کے کردار بڑا ہی متوازن رہا ہے اور وہ بڑی گہرائی سے اس عمل کو جانچ رہے ہیں اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں کوئی مضبوط سیاسی قیادت ابھرے جو وفاق پاکستان کو مضبوط کرے اور عوام کے مسائل حل کرے جمہوریت تب لوگوں کو پسند آئیگی جب عوام کے مسائل حل ہوںگے جمہوریت کے کھوکھلے نعرے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتے اور اس طرح پاکستانی عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صحیح قیادت کو منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان ایک آزاد منش شخصیت ہیں لیکن ساتھ ہی مسلم لیگ نواز کے موجودہ صدر شہباز شریف کے ساتھ ان کے تعلقات کافی دوستانہ اور گہرے ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا میاں شہباز شریف دوبارہ ان کو منا لیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک مڈل کلاس کی نمائندہ جماعت تھی اور جس نے پاکستان کی سیاست میں نئے رویے روشناس کروائے ،آج پہلی دفعہ پاکستان کے وہ طبقات جو سیاست میں عدم دلچسپی رکھتے تھے وہ نکل کر باہر آئے آج تحریک انصاف ٹیک اوور ہو چکی ہے ،ان لوگوں کی جانب سے جن کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں رہا اب خان صاحب کو یہ سوچنا ہے کہ ان سب کے درمیان سے اپنی سیاسی ساکھ کو کس طرح برقرار رکھ سکیںگے کیونکہ موجودہ الیکشن میں جو ٹکٹ دیئے گئے ہیں اس سے ان کے سارے پرانے کارکن بنی گالہ کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کاغذات نامزدگی گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی طرف سے جمع کروائے ہیں جس میں پی ایس 11معظم علی عباسی ،پی ایس 15سے ڈاکٹر صفدر علی عباسی،این اے 225حیدر آباد سے ناہید خان شامل ہیں اور انشاء اللہ سندھ کے اندر دس سالہ زرداری حکومت کا خاتمہ ہونے جارہاہے اور عوام لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف عوام کی نفرت زرداری ٹولے کا صفایا کر دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات