Live Updates

پی پی 26سے پی ٹی آئی کے امیر حمزہ کرمانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

ْپی ٹی آئی کی طرف سے ان کو ٹکٹ نہیں ملا ،یہ ٹکٹ چوہدری ظفراقبال آف چک دولت کو مل چکا ہے

پیر 11 جون 2018 19:08

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پی پی 26سے پی ٹی آئی کے امیر حمزہ کرمانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے ان کو ٹکٹ نہیں ملا ،یہ ٹکٹ چوہدری ظفراقبال آف چک دولت کو مل چکا ہے ،اس موقع پر امیر حمزہ کرمانی نے کہا کہ میں نو سال سے اپنی دوہری شہریت چھوڑ کر پی ٹی آئی کیلئے کام کررہا ہوں جبکہ مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا جو کہ میرا حق تھا ،انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ریویو بورڈ میں اپنا کیس لڑوںگا اور انشاء اللہ ٹکٹ مجھے ملے گا کیونکہ تحریک انصاف کے تمام عہدیدار کارکن میری اچھی سیاسی کارکردگی کی وجہ سے میرے ساتھ ہیں۔

جبکہ میں اپنا حق لے کر رہوںگا اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ورکروں کے ساتھ بنی گالہ کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیںگے کیونکہ عمران خان عمرہ سے 13جون کو واپس آئیںگے اور تمام پی پی کے امیدوار اس احتجاج میں ہمارے ساتھ ہوںگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریویو بورڈ کو دیکھنا ہوگا کہ ہم میرٹ پر اترتے ہیں اور ٹکٹ ہمیں ہی ملنا چاہیے جبکہ اس میں ہماری پارٹی مفادات کیلئے کام اور کارکردگی کو دیکھ کر پارلیمانی بورڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ ہم انصاف چاہتے ہیںاور انشاء اللہ اپنے ووٹروں اور ورکروں کے ساتھ ملکر انصاف لے کر رہیںگے۔جبکہ قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان میرٹ پر فیصلے کرنے کے عادی ہیں اور اگر میرٹ پر فیصلہ ہوا توا نشاء اللہ پی پی 26سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ میرا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات