عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ، اس کے دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیںکیاجائے ،میاںمحمداویس

پیر 11 جون 2018 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمداویس نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ہے اس کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیںکیاجائے انہوںنے کہاکہ ہمارے اکابرین نے اپنی زندگیاںاس مقدس مشن کے لئے وقف کررکھی تھیںاورہم بھی اپنے اکابرین کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے زندگی کی آخری سانس تک ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہداورفتنہ قادیانیت کاتعاقب جاری رکھیںگے انہوںنے کہاکہ قادیانی اسلام اوروطن کے غدارہیںاس لئے ان کوملک کے کلیدی عہدوںسے ہٹایاجائے انہوںنے کہاکہ چناب نگر(ربوہ)میںریاستی رٹ قائم کی جائے اورامتناع قادیانیت ایکٹ پرعمل درآمدکرایاجائے ،قادیانی اپنے کفر کواسلام کانام دے کرریاستی رٹ کوچیلنج کررہے ہیں،انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا وہ قادیانیوںکونکیل ڈالیںاور ربوہ کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :