سپریم کورٹ نے مشرف کے ٹرائل کے لیے دو روز میں ٹرابیونل قائم کرنے کا حکم دیدیا

پیر جون 20:05

سپریم کورٹ نے مشرف کے ٹرائل کے لیے دو روز میں ٹرابیونل قائم کرنے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سپریم کورٹ نے مشرف کے ٹرائل کے لیے دو روز میں ٹرابیونل قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نادرا نے موقف دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ مشرف کی واپسی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے نادرا کو حکم دیا کہ مشرف کے بلاک کارڈ اور پاسپورٹ کو کھولا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم مشرف کو واپسی کے لیے تحفظ دیا تھا۔ ایئر پورٹ سے عدالت تک مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔ کارڈ بلاک کرکے کیوں اس کی واپسی روکنے کا عذر پیدا کر رہے ہیں۔ مشرف واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔