سیدہ عابدہ حسین نے اصفر خان کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا

پیر جون 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے اصفر خان کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے ، پیر کے روز عابدہ حسین کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انیس سو نوے کے انتخابات میں آئی ایس آئی سے رقم وصول کرنے کے تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے ، عابدہ حسین نے کہا کہ آئی جے آئی کے قیام اور الیکشن کے لیے جنرل اسد درانی سے کوئی رقم وصول نہیں کی ،جنرل اسد درانی کا رقم وصول کرنے کے لیے حوالے سے بیان حلفی درست نہیں ہے ، سپریم کورٹ نے اصغر خان فیصلے پر عملدرآمد کے لیے حکومت کو حکم دے رکھا تھا اور سابق فوجی جرنیلوں سمیت اکیس سیاستدانوں نیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب کیا تھا ، سپریم کورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم نواز شریف ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں ۔

۔